10 اپریل 2015 - 12:55
پچاس برس بعد امریکہ کیوبا وزرائے خارجہ کی ملاقات

امریکہ اور کیوبا کے درمیاں پانچ دہائیوں کے اختلافات کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعرات کو پاناما سٹی میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز کے ساتھ ملاقات کی- گذشتہ پچاس برسوں میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان اعلی ترین سفارتی سطح کی یہ پہلی ملاقات ہے- اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جان کیری اور روڈریگز کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا صفحات پر نشر کی ہیں- امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کیوبا کے اعلی عھدیداروں کے درمیان آخری ملاقات ستمبر انیس سو اٹھاون میں ہوئی تھی- ادھر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر اوباما بھی جو پاناما سٹی میں ہیں، کیوبا کے صدر رائول کاسترو سے ملاقات کریں گے- ممکنہ طور پر امریکہ اور کیوبا کے صدور کی ملاقات بر اعظم امریکہ کے ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر جمعہ یا کے ہفتے کے روز ہو گی- پاناما کے دارالحکومت پاناماسٹی میں بر اعظم امریکہ کے ملکوں کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169